Monday, December 13, 2010

Protesting Rally in Faisalabad

احتجاج احتجاج احتجاج ملک گیر احتجاج

انبیاء کرام ، اہل بیت ،خلفائے راشدین اور اولیاء اللہ کے گستاخان، مزارات کی بے حرمتی،خودکش حملوں،مذہبی منافرت پر مبنی مواد پھیلانے اور شدید مہنگائی کے خلاف تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام شہر فیصل آباد سے ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا آغاز

اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو پاکستان کے تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔تنظیم مشائخ

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی کی ابتداء لاثانی سیکریٹریٹ غلام رسول نگر سے ہوئی جوفوارہ چوک ،ستیانہ روڈ ،جی ٹی ایس چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ،پریس کلب کے سامنے پیر احسان الحق ساجد(جنرل سیکریٹری تنظیم مشائخ عظام پاکستان) ،محمد ریحان خان نقشبندی(کوارڈینیٹر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ) ،محمد ناصرعلی گل(سیکریٹری تعلقات عامہ ) ،محمد رمضان(ممبر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ) سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ یہ احتجاجی ریلی اس پروگرام کی ابتداء ہے جس کا امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی اعلان کیا گیا ہے جو آج فیصل آباد کی سٹرکوں پر ہے اور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورے پاکستان میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔مطالبات بیان کرتے ہوئے مقرین نے کہا :
ٔ٭… حکومت شدید مہنگائی کو فورا قابو کرے اور مہنگامی کے ذمہ داران کرپشن مافیا اور ذخیروں اندوزوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔
٭…اولیاء اللہ کے مزارات کی بے حرمتی اور خودکش حملوں کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں اور خودکش حملوں کی پشت پناہی کرنیوالے دہشت گرد عناصر کوفوری طورپر گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
٭… فرقہ واریت پر مبنی شرانگیز لٹریچر کو بند کیا جائے اور ایسا زہریلا لٹریچر چھاپنے، چھپوانے اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے
٭… 295-C(توہین رسالت کے قانون )کونہ تو ختم کیا جائے اور نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جائے بلکہ اس کے غلط استعمال کوروکاجائے ۔
٭…حضور داتا گنج بخش علی ہجویری ،حضرت عبداللہ شاہ غازی ، حضرت بابا فرید گنج شکر اور دوسرے اولیا اللہ کے مزارارت پر ہونیوالے خود کش حملوں میں ملوث تنظیموں پر فوری پابندی لگائے جائے۔
٭… اسلامی مدارس کو اسلحے سے پاک کیا جائے ۔
٭…اولیاء اللہ پر کفر وشرک کے فتوے لگانے والوں اور شر، فتنہ وفساد پھیلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ریلی میں تمام تنظیموں کی طرف سے ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں (ق لیگ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی )سے ہر طرح کی وابستگیاں ختم کرنیکا بھی اعلان کیا گیا۔ احتجاجی ریلی پرامن اور انتہائی منظم تھی ۔ دوران ریلی کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہوا۔احتجاجی ریلی میںیہ نعرے خاص طور پر نمایاں تھے ۔
٭گستاخانہ زہریلے لٹریچر سے آنے والی نسل کو بچائو ٭قانون توہین رسالت میں ترمیم نامنظور نامنظور ٭اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین نامنظور نامنظور ٭دہشت گردوں کے یار پاکستان کے غدار ٭فرقہ واریت کی جڑ شر انگیز لٹریچر ٭اولیاء کا فیضا ن ... پاکستان پاکستان ٭قانونِ توہین رسالتۖ میں ترمیم... نامنظور نامنظور ٭اندھے بہرے حکمران نامنظور نامنظور ٭کرپشن اور مہنگائی کی جمہوریت مردہ بادمردہ باد ٭داتا تیرے جانثاربے شمار،بے شمار٭بابا تیرے جانثار ،بے شمار ،بے شمار٭غازی تیرے جانثار ،بے شمار ،بے شمار

Thursday, July 30, 2009

Wednesday, July 22, 2009

His Holiness Lasani Sarkar
he renown religious leader of Naqshbandia Succession, Head of Mashaikh-e-Uzam Organization of Pakistan and Greatest Spiritual Personality of this epoch. Haji Sufi Masood Ahmed Siddiquie alias Lasani Sarkar is serving for protecting human kind and Holy Sunnahs of the Holy prophet (P.B.U.H.) and preaching Islamic teachings and the carrying lamps of spirituality in this epoch of materialism, lust and avarice. He has visited many countries for preaching. The circle of his disciples is not only scattered in Pakistan but in America, Canada, Britain, Dubai , Muscat, Saudi Arabia and also in rest of the world.